Sep ۱۸, ۲۰۱۶ ۱۱:۴۵ Asia/Tehran
  • شام کی وزارت خارجہ: امریکی جنگی طیاروں کا یہ حملہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے داعش اور دیگر دہشت گرد گروہوں کی حمایت کا واضح ثبوت ہے۔
    شام کی وزارت خارجہ: امریکی جنگی طیاروں کا یہ حملہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے داعش اور دیگر دہشت گرد گروہوں کی حمایت کا واضح ثبوت ہے۔

شام نے اپنی فوج کے ٹھکانوں پر امریکی حملے کی مذمت کرنے کی اپیل کی ہے۔

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کی وزارت خارجہ نے ہفتے کی رات اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے سربراہ کے نام دو الگ الگ خطوط ارسال کر کے دیرالزور میں شامی فوج کے اڈے پر امریکہ کے جنگی طیاروں کے حملے کی مذمت کی اور اسے شام کی قومی حاکمیت کے خلاف کھلی اور خطرناک جارحیت قرار دیا۔

شام کی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی جنگی طیاروں کا یہ حملہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے داعش اور دیگر دہشت گرد گروہوں کی حمایت کا واضح ثبوت ہے۔

شام کی وزارت خارجہ نے سلامتی کونسل سے امریکی جارحیت کی مذمت کرنے کی درخواست کرتے ہوئے امریکہ کو آئندہ ایسے اقدامات انجام نہ دینے اور شام کی ارضی سالمیت اور حاکمیت کا احترام کرنے کا پابند بنانے پر زور دیا۔

ٹیگس