جنرل اسمبلی میں غاصب صیہونی حکومت کے خلاف دو اہم قراردادیں منظور
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطینی زمینوں اور جولان کی پہاڑیوں پرصیہونی حکومت کے قبضہ جاری رکھنے کے خلاف دو اہم قراردادیں منظور کی ہیں۔
سحرنیوز/دنیا: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایسی دو قراردادیں بھاری اکثریت سے منظور کی ہیں جن میں انیس سو سڑسٹھ کے بعد سے فلسطینی زمینوں پر قبضے اور اسرائیل کے ہاتھوں شام کی جولان کی پہاڑیوں پر قبضے اور اس کے الحاق کوغیرقانونی قراردیا گیا ہے۔
فلسطین سے متعلق قرارداد جو جیبوٹی، اردن، موریطانیہ، قطر، سینیگال اور فلسطین نے پیش کی تھی ایک سو اکاون ووٹوں سے منظور ہوگئی اور امریکہ و صیہونی حکومت کی سربراہی میں گیارہ ممالک نے اس کی مخالفت میں ووٹ ڈالا جبکہ گیارہ ملکوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
اس قرارداد میں ایک بار پھر دو حکومتی راہ حل کے ذریعے مسئلہ فلسطین کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی مستقل ذمہ داری پرتاکید کی گئی ہے اور انیس سو سڑسٹھ کی جنگ کے بعد قبضہ کی گئی زمینوں پر قبضے کے فورا خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok
دوسری قرارداد میں، جو مصرنے پیش کی تھی اور جو جولان کی پہاڑیوں سے متعلق تھی، صیہونی حکومت کے ہاتھوں اس علاقے پر قبضے اور اس کے الحاق اور قبضے کو باطل و غیرقانونی نیز انیس سو اکاسی میں منظور ہونے والی قرارداد چار سو ستانوے کے خلاف تھی۔
یہ قرارداد بھی ایک سو تیئس ووٹوں سے منظور ہوگئی اور سات ووٹ اس کی مخالفت میں پڑے جبکہ اکتالیس اراکین نے ووٹنگ میں حصہ لینے سے گریز کیا۔