Dec ۰۳, ۲۰۲۵ ۱۶:۰۶ Asia/Tehran
  • ایران اور چین نے ایک بار پھر قرار داد 2231 اور اس کی سبھی دفعات اور مندرجات کے ختم ہوجانے پر زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران، روس اور چین کے سفیروں نے سلامتی کونسل کے چیئر مین اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام مشترکہ مکتوب میں لکھا ہے کہ قرار داد 2231 کی دفعہ آٹھ کے مطابق اٹھارہ اکتوبر دو ہزار پچیس کو یہ قرار داد اور اس کی سبھی دفعات ختم ہوچکی ہیں۔

سحرنیوز/ایران: ایران، روس اور چین کے سفیروں، امیر سعید ایروانی، ویسلی نبنزیا اور فوکونگ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے چیئر مین کے نام اپنے مشترکہ خط میں لکھا ہے کہ ایران، چین اور روس سلامتی کونسل کے سبھی اراکین کے ساتھ تعمیری سفارت کاری کے پابند رہیں گے۔

ایران روس اور چین کے اس مشترکہ مکتوب میں لکھا گیا ہے کہ ہم ایران کے ایٹمی پروگرام کی پر امن ماہیت کی پاسداری کے لئے اپنی مساعی کا اعلان کرتے ہیں۔

ایران، روس اور چین کے سفیروں نے اپنے مشترکہ مکتوب میں لکھا ہے کہ ضروری ہے کہ سبھی متعلقہ فریق، سیاسی راہ حل اور باہمی احترام کی بنیاد پر سفارتی گفتگو کے پابند رہیں، یک جانبہ پابندیوں، دھمکیوں اور زور زبردستی نیز ہر ایسے اقدام سے پرہیز کریں جو کشیدگی کا موجب بن سکتا ہو۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok

ایران ، چین اور روس کے اس مشترکہ خط میں تاکید کی گئی ہے کہ سبھی ملکوں کو سفارتی مساعی کے لئے ضروری حالات فراہم اور فضا ہموار کرنے کی کوششوں میں شرکت کرنی چاہئے۔

 

ٹیگس