انصار اللہ یمن کا امریکہ کو انتباہ
Oct ۱۴, ۲۰۱۶ ۱۱:۴۷ Asia/Tehran
تحریک انصار اللہ یمن نے امریکہ کو یمن پر مزید حملوں کے بارے میں خبردار کیا ہے۔
روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصار اللہ نے یہ انتباہ اپنی تین راڈار سائٹوں پر امریکہ کے کروز میزائلوں کے حملے کے بعد دیا ہے۔
درایں اثنا یمن کی فوج کے ترجمان شرف لقمان نے یمن پر امریکہ کے براہ راست حملے کی مذمت کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ انصار اللہ کے افراد نے امریکی بحری جہاز پر حملہ نہیں کیا ہے۔ انصار اللہ یمن نے بھی امریکہ کی جانب سے اپنے جنگی بحری جہاز پر حملے کے دعوے کے بعد اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اس نے امریکی بحری جہاز پر حملہ نہیں کیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ نے بحیرہ احمر میں اپنے جنگی بحری جہاز پر حملے کے بہانے تحریک انصار اللہ کی تین راڈار سائٹوں پر کروز میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔