شام: حلب سے غیرمسلح جنگجوؤں کا انخلا شروع
Oct ۲۰, ۲۰۱۶ ۰۹:۴۰ Asia/Tehran
روسی میڈیا نے خبر دی ہے کہ طے شدہ راستوں سے حلب کے مشرقی نواحی علاقے کے باشندوں اور غیرمسلح جنگجوؤں کا وسیع پیمانے پر انخلا شروع ہو کیا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق روسی میڈیا نے بدھ کے روز حلب سے جنگجوؤں کے ایک بڑے گروپ کے انخلا کی طرف اشارہ کیا کہ جنھوں نے اپنے ہتھیار ڈال دیے ہیں اور جنھوں نے ایک معین کردہ گزرگاہ سے اس علاقے کو چھوڑ دیا ہے۔
درایں اثنا گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بہت سے مقامی باشندے حلب کے مشرق میں ایک خصوصی گذرگاہ کے راستے اس علاقے سے باہر نکل گئے ہیں۔
شامی فوج حلب سے مقامی باشندوں اور جنگجوؤں کے انخلا میں آسانی کے لیے اپنے دستوں کو پیچھے لے گئی ہے۔
ان گذرگاہوں کے ذریعے حلب سے نکلنے والے جنگجو خصوصی بسوں کے ذریعے ادلب منتقل کیے جا رہے ہیں کہ جو دہشت گردوں اور مخالفین کے زیرکنٹرول ہے۔