شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کا سلسلہ جاری
Oct ۲۴, ۲۰۱۶ ۱۱:۱۱ Asia/Tehran
-
صوبہ حماہ میں شام کے جنگی طیاروں کی بمباری میں دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانے مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔
شام کی فوج نے کئی صوبوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کر کے دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق صوبہ حماہ میں شام کے جنگی طیاروں کی بمباری میں دہشت گرد گروہوں جیش النصر، جیش العزہ، اجناد الشام اور جبہۃ النصرہ کے ٹھکانے مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔
لاذقیہ، درعا اور ادلب کے نواح میں بھی شامی فوج نے جیش الفتح کے دہشت گردوں کے ٹھکانے اور ان کے تربیتی مرکز پر حملہ کر کے تباہ کر دیا۔ اس حملے میں کئی دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔