Oct ۲۴, ۲۰۱۶ ۱۱:۳۳ Asia/Tehran
  • بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف پرامن احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
    بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف پرامن احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

بحرین کے ممتاز شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں عوام کے وسیع مظاہرے بدستور جاری ہیں۔

مہر نیوز ایجنسی نے بحرینی میڈیا کے حوالے سے خبر دی ہے کہ شیخ عیسی قاسم کے خلاف مقدمے کی کارروائی سے ایک روز پہلے اتوار کو پورے بحرین میں عوام نے ان کی حمایت میں اور آل خلیفہ حکومت کی تشدد آمیز پالیسیوں کے خلاف مظاہرے کیے۔

آل خلیفہ حکومت بحرینی شہریوں کے خلاف اپنی فرقہ وارانہ اور امتیازی پالیسیوں کو جاری رکھتے ہوئے اس ملک کے ممتاز عالم دین شیخ عیسی قاسم کے خلاف آج پیر کے روز مقدمہ چلانا چاہتی ہے۔

آل خلیفہ حکومت نے تقریبا چار ماہ قبل آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کر دی تھی جس کے بعد بحرین کے عوام اور علما نے ان کے گھر کے سامنے دھرنا دے رکھا ہے۔

بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف پرامن احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

ٹیگس