شام: دسیوں مسلح افراد نے ہتھیار ڈال دیے
Oct ۲۵, ۲۰۱۶ ۱۳:۴۵ Asia/Tehran
-
گزشتہ دنوں کے دوران بھی چھے سو دہشت گردوں اور مسلح افراد نے معظمیہ کے علاقے میں ہتھیار ڈال کر خود کو شامی فوج کے حوالے کر دیا۔
دسیوں مسلح افراد نے شمالی شام میں دہشت گردوں کے زیرقبضہ علاقوں سے باہر نکل کر خود کو شامی فوج کے حوالے کر دیا ہے۔
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق تقریبا پچاس افراد پیر کے روز حلب شہر کے مشرق میں دہشت گردوں کے زیرقبضہ علاقوں کو چھوڑ کر حلب کے مغرب میں سرکاری فوجیوں کے زیرکنٹرول گزرگاہ بوستان القصر میں داخل ہو گئے۔ ان مسلح افراد نے روس اور شام کی سرکاری فوج کی جانب سے اعلان کردہ تین روزہ جنگ بندی ختم ہونے کے بعد خود کو شامی فوج کے حوالے کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دہشت گرد حلب کے مشرق میں عام شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔
گزشتہ دنوں کے دوران بھی چھے سو دہشت گردوں اور مسلح افراد نے معظمیہ کے علاقے میں ہتھیار ڈال کر خود کو شامی فوج کے حوالے کر دیا اس طرح انھوں نے شامی صدر کے عام معافی کے اعلان سے فائدہ اٹھایا ہے۔