Nov ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۴:۲۷ Asia/Tehran
  • نائیجریا کی حکومت شیعوں کے حقوق پر توجہ دے: تحریک اسلامی نائیجریا کا مطالبہ

نائیجریا کی تحریک اسلامی نے اس ملک کے شیعہ مسلمانوں کے حقوق کی پامالی پر سنجیدگی سے توجہ دیئے جانے پر تاکید کی ہے-

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق نائیجریا کی تحریک اسلامی کے ایک سینئر عہدیدار نے جمعے کے روز کہا کہ شیخ ابراہیم الزکزکی کی فوری رہائی اور ملک میں شیعوں کے پامال شدہ حقوق کے سلسلے میں حکومت کی غلط پالیسیوں میں تبدیلی لایا جانا، نائیجریا کے مسلمانوں کا اہم ترین قانونی مطالبہ ہے-

اس رپورٹ کے مطابق ریاست کادونا میں سیاسی بدامنی میں اضافہ ہونے کے ساتھ ہی اس ملک کے شیعوں نے سیکورٹی فورسیزکے جارحانہ رویوں پر کڑی تنقید کی ہے اور وہ اپنے ملک کی تحریک اسلامی کے سربراہ شیخ زکزکی کی فوری رہائی اور انہیں ان کے سماجی حقوق دیئے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں-

شیخ ابراہیم زکزکی کے وکیل "فمی فالانا" نے بھی اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ نائیجریا کی جیل میں ان کی حالت اچھی نہیں ہے اور حکومت اور سیکورٹی فورسیز بھی اس سلسلے میں جواب دہ نہیں ہے- 

فالانا نے کہا کہ شیخ زکزکی کے خلاف اس ملک کی فوج کے جو الزامات ہیں وہ بے بنیاد ہیں - سیاسی تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ نائیجیریا کی حکومت کا ظالمانہ رویہ، اس ملک کے شیعوں کے خلاف صیہونی حکومت اور سعودی حکومت کی غلط پالیسیوں کے دائرے میں اور اس کے زیر اثرہے-

ٹیگس