آرمینیا کے صدر کی طرف سے روسی اقدامات کی حمایت
آرمینیا کے صدر نے شام میں دہشت گردوں کی نابودی کے لئے روسی اقدامات کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق آرمینیا کے صدر سرژ سرکیسیان نے کہا کہ شام میں داعش سمیت تمام تکفیریوں اور ان کے ٹھکانوں کی نابودی کے لئے مدد کی درخواست کا حکومت شام کا قانونی حق ہے۔ انہوں نے بحران شام کے جلد از جلد حل ہونے کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صرف شامی عوام ہی شام کے مستقبل کے تعین کا حق رکھتے ہیں۔ آرمینیا کے صدر نے اس سے پہلے انسان دوستانہ امداد کے حامل دو طیارے شام بھیجنے کا حکم بھی صادر کیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ آرمینیا کے تقریبا" بیس ہزار شہری شام میں مقیم ہیں۔ سنہ دوہزار گیارہ میں مغرب کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے شام میں داخل ہونے کے بعد جنگ شام شروع ہوئی تھی جس کے نتیجے میں اب تک کئی لاکھ افراد مارے گئے ہیں اور زخمی و بے گھر ہوچکے ہیں۔