شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر روسی فضائیہ کی بمباری
Nov ۱۸, ۲۰۱۶ ۰۹:۲۷ Asia/Tehran
روس کی وزارت دفاع نے شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر اپنے بمبار طیاروں کے حملوں کی خبر دی ہے
روس کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمعرات کو انجام پانے والے اس آپریشن میں شمال اور شمال مغربی شام میں داعش اور جبھۃ النصرہ دہشت گرد گروہ کے اڈوں پر حملہ کیا جس میں دسیوں دہشت گرد ہلاک ہوئے اور انھیں کافی جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا-
رپورٹ کے مطابق حملوں میں دہشت گردوں کے اسلحوں کے ذخائر، ان کے اڈوں، ٹریننگ کیمپوں اور آپریشنل مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے-
روسی طیاروں کی بمباری میں بھاری ہتھیاروں اور بکتربند گاڑیوں کا ڈپو پوری طرح تباہ ہوگیا ہے - دہشت گردوں کے ان ٹھکانوں کا پتہ ڈرون طیاروں کے ذریعے لگایا گیا تھا-
روس ، شام کی قانونی حکومت کی درخواست پر گذشتہ برس سے دمشق حکومت کے خلاف برسرپیکار دہشت گردوں کے اڈوں کے خلاف کارروائیاں کررہا ہے-