حلب میں دہشت گردوں کا سب سے بڑا اسلحہ گودام تباہ
Nov ۱۹, ۲۰۱۶ ۲۱:۱۳ Asia/Tehran
شامی فوج اور انیٹیلی جینس کے جوانوں نے جنوب مغربی حلب میں دہشت گردوں کے سب سے بڑے اسلحہ گودام کو تباہ کردیا ہے۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق فوج اور انٹیلی جینس کے جوانوں کی فراہم کردہ معلومات کی بیناد شامی فضائی کے لڑاکا طیاروں نے جنوبی مغربی حلب میں واقع داعش کے سب سے بڑے اسلحہ گودام پر کئی بار بمباری کی ہے۔
خبروں کے مطابق شامی فضائیہ کی بمباری میں، مداجن الکیالی اور تل حدیہ کے قریب واقع دہشت گردوں کا سب سے بڑا اسلحہ گودام مکمل طور پر تہس نہس ہوگیا ہے۔
شام کی انٹیلی جینس نے مذکورہ اسلحہ گودام کے بارے میں موثق معلومات فراہم کی تھی۔