Nov ۲۶, ۲۰۱۶ ۱۹:۳۴ Asia/Tehran
  • شاہ سلمان کے دورے کے خلاف مشرقی سعودی عرب میں احتجاج

مشرقی سعودی عرب کے شہریوں نے شاہ سلمان کے دورے کے خلاف انسانی زنجیر بنا کر احتجاج کیا ہے۔

خـبروں کے مطابق مشرقی سعودی عرب کے شہر العوامیہ کے لوگوں نے انسانی زنجیر بنا‏ئی اور آل سعود حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرے میں شریک لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں سرکردہ شیعہ رہنما آیت اللہ نمر باقر النمر کی تصاویر اٹھار رکھی تھیں جنہیں آل سعود حکومت نے گزشتہ سال پھانسی دیکر شہید کر دیا تھا۔
العوامیہ کے سرکاری ملازمین نے بھی اعلان کیا ہے وہ شاہ سلمان کو خوش آمد کہنے کے لیے حاضر نہیں ہوں گے۔
العوامیہ کے نوجوانوں نے شہر کی دیواروں پر شاہ سلمان کے دورے کے خلاف نعرے اور شعر بھی تحریر کیے ہیں۔ ان نعروں اور اشعار میں شاہ سلمان کو ملک کے اقتصادی اور سیاسی بحران اور یمنی بچوں کے قتل کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔
سعودی عرب کے تیل سے مالا مال مشرقی علاقے کے شیعہ مسلمانوں کو مساوی حقوق حاصل نہیں ہیں اور شیعہ آبادی والے علاقے بنیادی سہولتوں سے بھی محروم ہیں۔
سعودی عرب کی شاہی حکومت اپنے بنیادی حقوق کے لیے آواز اٹھانے والے مشرقی علاقوں کے عوام کو طاقت کے زور پر کچلنے کی کوشش کر رہی ہے اور آیت اللہ نمر باقر النمر کو بھی اسی جرم میں گزشتہ سال سزائے موت دے کر شہید کر دیا گیا تھا۔

ٹیگس