Jul ۰۶, ۲۰۲۴ ۱۷:۳۵ Asia/Tehran
  • ایران کے نو منتخب صدر کے نام سعودی عرب کے بادشاہ اور ولی عہد کا دوستی بھرا پیغام

سعودی عرب کے بادشاہ اور ولی عہد نے الگ الگ پیغامات میں ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو اسلامی جمہوریہ ایران کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: ہمارے ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اسلامی جمہوریہ ایران کے نومنتخب صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے نام ایک پیغام میں تاکید کی ہے: ہم آپ کو ایران کے چودھویں صدارتی انتخابات میں کامیابی کے لئے مبارکباد پیش کرتے ہوئے آپ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

شاہ سلمان بن عبد العزیز نے مزید کہا کہ ہم دونوں برادر ممالک ایران اور سعودی عرب کے درمیان علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو مستحکم کرنے کے لئے تعلقات کو وسعت اور مضبوطی و اعتماد کے ساتھ مشاورت جاری رکھے گے۔

سعودی عرب کے بادشاہ نے ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی صحت اور سلامتی کی خواہش کی اور اسلامی جمہوریہ ایران کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔

اسی طرح سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے نام ایک پیغام میں انہیں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے پیغام میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نو منتخب صدر کی کامیابی اور اسلامی جمہوریہ ایران کی مزید ترقی اور خوشحالی کی خواہش کی ہے۔ سعودی ولی عہد نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب دونوں ممالک اور قوم کے درمیان تعلقات کو وسعت اور گہرا کرنا چاہتا ہے۔ ایسے تعلقات جو مشترکہ مفادات کو پورا کرتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر مسعود پزشکیان  ایران کے 14ویں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹوں کی اکثریت سے جیت کر اسلامی جمہوریہ ایران کے نویں صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

 

ٹیگس