Dec ۰۳, ۲۰۱۶ ۱۴:۳۸ Asia/Tehran
  • پی کے کے، کے ساتھ جھڑپ میں، 34 ترک فوجیوں کی ہلاکت

کردستان ورکرز پارٹی پی کے کے، نے عراقی سرحد کے قریب ترک فوج کے ساتھ جھڑپ میں چونتیس ترک فوجیوں کو ہلاک کئے جانے کی خبر دی ہے-

سومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق کردستان ورکرز پارٹی (پی کےکے) نے جمعے کے روز عراق اور ترک سرحد کے قریب جھڑپوں کے دوران چونتیس ترک فوجیوں کے مارے جانے کی خبر دی ہے۔

پی کے کے ، نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوامی مسلح گروہوں نے جلی کے علاقے میں ترک فوج کے ٹھکانوں پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں چونتیس ترک فوجی ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے-

ترک حکام نے اس بارے میں کوئی اظہار خیال نہیں کیا ہے- دو ہزار پندرہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بعد سے ترکی کی فوج اور پی کے کے، کے درمیان جھڑپیں بدستور جاری ہیں- اور ترکی کی فوج اور پی کے کے ، کے افراد کے درمیان جاری جھڑپوں میں اب تک چالیس ہزار افراد مارے جا چکے ہیں۔

 

ٹیگس