افغانستان میں سرحدی پولیس کمانڈر کی ہلاکت
Dec ۱۳, ۲۰۱۶ ۱۴:۰۱ Asia/Tehran
-
یہ افغان سیکیورٹی فورس کے دوسرے اعلی کمانڈر ہیں جن کو مشرقی افغانستان میں مارا گیا ہے۔
افغان سرحدی پولیس کے اعلی کمانڈر "ولی خان امرخیل" افغانستان کے مشرقی صوبے کنر میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں مارے گئے۔
ہماری پشتو سروس کی رپورٹ کے مطابق صوبے کنر کے پولیس سربراہ "پاسوال جمعه گل همت صافی " نے کہا ہے کہ گزشتہ رات ولی خان امیر خیل اور ان کے محافظ ساتھی کی گاڑی بارودی سرنگ کا نشانہ بنی ہے جس کے نتیجے میں ان دونوں کی موت واقع ہوئی ہے۔ اس دھماکے میں ان کا دوسرا محافظ ساتھی زخمی ہوا ہے۔
ابھی تک کسی فرد یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
یہ افغان سیکیورٹی فورس کے دوسرے اعلی کمانڈر ہیں جن کو مشرقی افغانستان میں مارا گیا ہے۔
اس سے قبل صوبے ننگرہار کے پولیس سربراہ "زړور زاهد " کو بارودی سرنگ کا نشانہ بناکر مارا گیا تھا۔