تکفیری سوچ کا مقصد، اسلام اور مسلمانوں کو نقصان پہنچانا ہے
-
شیخ احمد القطان کا کہنا تھا کہ علما کو چاہیے کہ وہ اپنے اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد و وحدت کے رشتے کو مضبوط بنائیں۔
لبنان کی قولنا و العمل تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ علمائے دین کی ذمہ داری تکفیری سوچ سے مقابلے کے لیے مسلمانوں کے آپسی اتحاد اور یکجہتی کے لیے کوشش کرنا ہے۔
لبنان کی قولنا و العمل تنظیم کے سربراہ شیخ "احمد القطان" نے ہفتہ وحدت کی مناسبت سے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تکفیری گروہ، پوری دنیا خاص طور پر اسلامی اور عرب ممالک میں تفرقہ انگیزی اور دہشتگردانہ اقدامات سے اسلام اور مسلمانوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔
شیخ احمد القطان کا کہنا تھا کہ علما کو چاہیے کہ وہ اپنے اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد و وحدت کے رشتے کو مضبوط بنائیں اور اتحاد و یکجہتی کی دعوت نیز تشدد اور تفرقہ انگیزی سے اجتناب پر مبنی اسلام ناب محمدی (ص) کی تعالیم کی ترویج کریں۔
واضح رہے اہل سنت راویوں اور علما کے مطابق بارہ ربیع الاول پیغمبر اسلام کی ولادت باسعادت کی تاریخ ہے جبکہ شیعہ راویوں اور علما کے مطابق پیغمبراسلام کی ولادت باسعادت کی تاریخ سترہ ربیع الاول ہے اسی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی امام خمینی نے بارہ سے سترہ ربیع الاول تک کی تاریخ کو ہفتہ وحدت قراردیا تھا اور اس کے بعد سے ہر سال ایران اور پوری دنیا میں ان ایام میں ہفتہ وحدت منایا جاتاہے -