Apr ۲۴, ۲۰۲۵ ۱۸:۰۲ Asia/Tehran
  •  شام میں دہشت گرد گروہوں کے دوبارہ فعال ہونے پر ایران کے سپریم لیڈر کی پوسٹ

ایران کے سپریم لیڈر کی ویب سائٹ نے سوشل نیٹ ورک ایکس(X) پر ایک پوسٹ میں شام میں دہشت گرد گروہوں کے دوبارہ فعال ہونے کے بارے میں اپنے موقف کا اظہار کیا۔

رہبر انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی ویب سائٹ نے سوشل نیٹ ورک X پر ایک پوسٹ میں شام میں دہشت گرد گروہوں کے دوبارہ فعال ہونے کے بارے میں اپنے موقف کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ " تکفیری گروہ عالم اسلام کے دشمنوں کے فائدے میں ہے۔"

 ایک ایسے وقت میں جب امت اسلامیہ کی تمام تر توجہ مسئلہ فلسطین پر ہے، یہ وہی ہیں جو صیہونی حکومت کی شیطانی خصلت پر توجہ دینے کے بجائے کسی اور طرف توجہ مبذول کر رہے ہیں۔"

حالیہ دنوں میں بعض سیاسی اور بین الاقوامی شخصیات نے غزہ میں تقریباً 50 ہزار مسلمانوں کے قتل کا حوالہ دیتے ہوئے شام میں ان دہشت گردانہ کارروائیوں کے رونما ہونے کو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے شام میں مزاحمتی محاذ کو شامل کرنے اور فلسطین میں ہونے والے جرائم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کا منصوبہ قرار دیا ہے۔

 

ٹیگس