Dec ۲۱, ۲۰۱۶ ۱۳:۴۶ Asia/Tehran
  • یمن میں فائربندی کے لئے آمادگی کا اعلان

یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے یمن میں فائربندی کے لئے آمادگی کی خبر دی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسماعیل ولدالشیخ نے اردن میں فائربندی اور ہم آہنگی کی کمیٹی کے اجلاس کی تاریخ کی طرف کوئی اشارہ کئے بغیر کہا ہے کہ منصور ہادی نے اس کمیٹی کی سرگرمیوں کے ساتھ یمن میں راہ حل کے حصول سے متعلق مراعات دینے کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ نئے عیسوی سال کے آغاز کے موقع پر مذاکرات کئے جائیں۔ اسماعیل ولدالشیخ نے کہا کہ انھوں نے چار جانبہ کمیٹی سے اپیل کی کہ وہ کمیٹی کے رکن ملکوں کا دورہ کرنے کی اجازت دے۔ انھوں نے اس بات پر بھی تاکید کی کہ نقشہ راہ کی بنیاد، کویت میں پیش کی جانے والی تجاویز ہیں۔ یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسماعیل ولدالشیخ نے سلامتی کونسل کے رکن ملکوں کے نمائندوں سے اپنی ملاقاتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں فائر بندی کے نفاذ سے متعلق سیاسی و سیکورٹی راہ حل کے لئے سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا ہے۔

ٹیگس