Dec ۲۶, ۲۰۱۶ ۱۸:۳۸ Asia/Tehran
  • شہر الباب پر داعش دہشت گرد گروہ کے حملے میں کم سے کم 30 عام شہری جاں بحق

شام کے شہر الباب پر داعش دہشت گرد گروہ کے حملے میں کم سے کم 30 عام شہری جاں بحق ہو گئے۔

پریس ٹی وی کے مطابق شام کے شہر الباب پر داعش کا یہ حملہ، کہ جس میں30 عام شہریوں کے جاں بحق ہونے کے علاوہ متعدد دیگر زخمی بھی ہوئے ہیں، ایسی حالت میں انجام پایا ہے کہ ترک فوج نے ترکی کی سرحد سے 30 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع اس شہر کے اطراف میں محاصرہ تنگ کر دیا ہے۔ ترکی، داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف مہم کے بہانے حکومت شام کے مخالف مسلح گروہوں کی حمایت کرنے کے ساتھ ساتھ شمالی شام کے علاقوں پر بمباری بھی کرتا رہا ہے۔ پریس ذرائع کی رپورٹوں کے مطابق گذشتہ چند ماہ کے دوران شمالی شام پر ترک فضائیہ کے حملوں میں بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔

ٹیگس