دہشت گردوں کی واپسی کےمعاملے پر، تیونس کی پارلیمنٹ میں ہنگامہ
دہشت گردوں کی واپسی کے معاملے پر بحث کے دوران تیونس کی پارلیمنٹ میں زبردست ہنگامہ ہوا ہے۔
خبروں کے مطابق لیبیا شام اور عراق میں دہشت گردوں کی صفوں میں شامل تیونسی عناصر کی واپسی کے معاملے پر بحث کے دوران اس وقت زبردست ہنگامہ ہوا جب حکمراں نہضہ پارٹی کے ارکان نے دہشتگردوں کی واپسی کی حمایت کی۔
پارٹی کے ارکان کا کہنا تھا کہ یہ افراد تیونسی شہری ہیں اور کسی بھی قانون کے تحت دہشت گردوں کی واپسی میں کوئی بھی روکاوٹ موجود نہیں ہے۔
اس موقع پر ندائے تیونس پارٹی کے ارکان اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے اورانہوں نے دہشت گردوں کی واپسی کی مخالفت میں پلے کارڈ اٹھا کرایوان میں سخت شدید نعرے بازی کی۔
قبل ازیں سیکڑوں تیونسی شہریوں نے بھی ہفتے کے روز پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرہ کرکے، شام اور عراق سے دہشت گردوں کی واپسی کی سخت مخالفت کی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ تیونس کے وزیر داخلہ نے جمعے کے روز بتایا تھا کہ لیبیا،عراق اور شام سے واپس آنے والے دہشت گردوں کی تعداد آٹھ سو تک پہنچ گئی ہے۔