شام کے شہر حماہ کے مضافاتی علاقے میں یورپی ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ برآمد
شام کے خبری ذرائع نے شام کے شہر حماہ کے ایک بڑے گودام میں، یورپی ساختہ متعدد کیلیبر کے ایٹی ون مارٹر گولے اور اسی طرح فرانسیسی ساختہ سکسٹی ایٹ کیلیبر کے پینتالیس میزائل، بر آمد ہونے کی خبر دی ہے۔
العہد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق شام کا شہر حماہ دمشق ، حلب اور حمص کے بعد چوتھا بڑا شہر ہے- یہ شہر شام کے دارالحکومت دمشق سے دوسو دس کیلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے-
حمص کے اطراف میں تعینات شامی فوج کے دستوں نے اس شہر کے مغرب میں واقع تدمر بجلی گھر کے اطراف میں اور عوامید اور البارہ کی پہاڑیوں پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جس میں دہشت گردوں کی ایک بڑی تعداد ہلاک اور ان کی متعدد بکتر بند گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں-
جمعہ تیس دسمبر کی صبح سے پورے شام میں جنگ بندی کا نفاذ عمل میں آیا ہے-اس جنگ بندی میں، جس کی بارہا مسلح گروہوں کی جانب سے خلاف ورزی کی گئی ہے، داعش اور جبھۃ النصرہ دہشت گرد گروہ شامل نہیں ہیں اور ان کے خلاف جنگ جاری ہے۔