ایک فلسطینی کی صیہونی مخالف کارروائی, تین صیہونی فوجی ہلاک
Jan ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۸:۵۰ Asia/Tehran
بیت المقدس میں ایک فلسطینی کی صیہونی مخالف کارروائی میں تین صیہونی فوجی ہلاک ہو گئے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایک فلسطینی نوجوان نے جو ٹرک چلا رہا تھا، بدھ کے روز صیہونی فوجیوں کی جارحیت کے جواب میں غاصب فوجیوں پر ٹرک چڑھا دیا جس میں تین صیہونی فوجی ہلاک جبکہ پندرہ صیہونی زخمی ہو گئے جن میں بعض کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
گذشتہ ایک ہفتے کے دوران صیہونی فوجیوں کی جارحیت کے جواب میں فلسطینی نوجوانوں کی جانب سے انجام پانے والی یہ دوسری کارروائی ہے۔
اتوار کے روز بھی ایک فلسطینی نے چار صیہونی فوجیوں کو ہلاک اور اٹھارہ دیگر کو زخمی کر دیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ مسجد الاقصی پر صیہونی آبادکاروں کے بار بار حملوں اور جارحیت کا مقابلہ کرنے کی غرض سے فلسطینی شہری مختلف طریقوں سے غاصب صیہونیوں کے تخریبی اقدامات روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔