اوباما حکومت نے داعش کو جنم دیا ہے: عراق کے نائب صدر
عراق کے نائب صدر نوری مالکی نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے جواب میں کہا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ اوباما حکومت کا ساختہ پرداختہ ہے-
ارنا کی رپورٹ کے مطابق جان کیری نے بدھ کے روز یہ دعوی کیا تھا کہ عراق کے سابق صدر نوری مالکی اس ملک میں داعش دہشت گرد گروہ کے سامنے آنے کا سبب ہیں-امریکہ کے وزیر خارجہ نے یہ بے بنیاد بیان ایک ایسے وقت دیا ہے کہ جب امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آٹھ نومبر کے انتخابات میں کامیابی کے بعد اپنی پریس کانفرنس میں ، امریکی صدر اوباما کو داعش دہشت گرد گروہ کے وجود میں آنے کا عامل قرار دیا تھا- اسی طرح امریکی اخبار یو ایس ٹوڈے نے منگل کو ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ امریکی فوج کی نئی امدادی کھیپیں، شام میں دہشت گردوں کے لئے بدستور ارسال کی جا رہی ہیں-امریکی صدر اوباما نے دسمبر کے مہینے میں، شام میں دہشت گردوں کو فوجی امداد پہنچانے میں حائل بعض رکاوٹوں کو برطرف کردیا تھا-