Jan ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۸:۲۹ Asia/Tehran
  • آستانہ اجلاس میں ترجیح، پائ‏یدار جنگ بندی کو حاصل ہوگی: بشار اسد

شام کے صدر نے کہا ہے کہ قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شام کے سلسلے میں امن مذاکرات کے انعقاد کا مقصد، جنگ بندی کا قیام ، انسان دوستانہ امدادی کھیپوں کی منتقلی اور مسلح افراد کے لئے امکان فراہم کرنا ہے تاکہ وہ امن معاہدے میں شامل ہوسکیں-

شام کے صدر بشار اسد نے جاپان کے ٹی بی ایس نیوز چینل کو انٹرویو میں اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ دمشق، آستانہ مذاکرات کے بارے میں کوئی خاص پیشگوئی نہیں کرسکتا کہا کہ آستانہ مذاکرات میں ترجیح، پائیدار جنگ بندی کو حاصل ہوگی- بشار اسد نے کہا کہ اگر مسلح گروہ، شام سے متعلق امن مذاکرات میں شامل ہوجاتے ہیں تو یہ عمل ہتھیارترک کردینے اور شام کی حکومت کے توسط سے معاف کئے جانے کے مترادف ہوگا-

شام کے صدر نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ یہ واضح نہیں ہے کہ آستانہ مذاکرات میں کون سے فریق شرکت کر رہے ہیں کہا کہ شام کی حکومت کو امید ہے کہ یہ اجلاس شامی گروہوں کے درمیان تمام مسائل کے بارے میں بات چیت کے ایک ٹریبیون میں تبدیل ہوجائے گا-بشار اسد نے کہا کہ انہیں یہ بھی امید ہے کہ امریکہ کی نئی حکومت عملی طورپر دہشت گردی کے بارے میں سچائی کو اپنائے گی کیوں کہ دہشت گردی صرف شام کا مسئلہ نہیں ہے-

ٹیگس