Jan ۰۹, ۲۰۲۶ ۱۶:۱۳ Asia/Tehran
  • 87 فیصد عرب عوام غاصب صیہونی حکومت کو اپنے لئے سیکورٹی خطرہ سمجھتے ہیں

ایک سروے نتائج کے مطابق 87 فیصد عرب عوام غاصب صیہونی حکومت کو اپنے لئے سیکورٹی خطرہ سمجھتے ہیں اور اس کو تسلیم کرنے کے مخالف ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: تفصیلات کے مطابق دوحہ کے عرب سینٹر فارریسرچ اینڈ پولیٹیکل اسٹڈیز نے صیہونی حکومت کے بارے میں اپنے تازہ سروے کے نتائج جاری کردیئے ہیں ۔

عرب سینٹر فار ریسرچ اینڈ پولیٹیکل اسٹڈیزنے یہ سروے  15 عرب ملکوں میں میں انجام دیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق موریتانیہ، مراکش، الجزائر، تیونس، لیبیا، مصر، سوڈان، فلسطین، لبنان، اردن، عراق، سعودی عرب، کویت، قطر اور شام میں انجام دیئے جانے والے اس سروے میں حصہ لینے والے 87 فیصد لوگوں نے صیہونی حکومت کو تسلیم کئے جانے کی مخالفت کی ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

شام میں بشار اسد کی حکومت گرنے کے بعد انجام پانے والا یہ پہلا سروے ہے۔

ٹیگس