شام میں حزب اللہ کی موجودگی پر تاکید
حزب اللہ لبنان نے کہا ہے کہ وہ شام میں دہشت گردوں کا مکمل صفایا ہو جانے تک وہاں موجود رہے گی
حزب اللہ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے لبنانی اخبار الدیار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تکفیری دہشت گردوں کا مقابلہ غاصب صیہونیوں کے خلاف جنگ کا ہی حصہ ہے - انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کے لئے حزب اللہ سے براہ راست جنگ کرنا سخت ہے اس لئے اس نے امریکا اور علاقے کے بعض عرب ملکوں کی مدد سے تکفیری گروہوں کے ذریعے ایک بالواسطہ جنگ شروع کی ہے - حزب اللہ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نے علاقے میں آل سعود حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ علاقے کی قوموں کے سلسلے میں سعودی عرب کی غلط، جنون آمیز اور منفی پالیسیوں کے خلاف ہے - انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو چاہئے کہ وہ اپنی ان غلط پالیسیوں کو ترک کردے اور علاقے کی موثر قوتوں کے ساتھ مل کر مفاہمت آمیز طریقے سے خطے کے بحرانوں کے حل کی کوشش کرے - حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے لبنان کے صدر میشل عون کے دورہ سعودی عرب اور قطر کے بارے میں کہا کہ ان کے اس دور ے اور بیانات سے حزب اللہ کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی -