Jan ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۴:۱۹ Asia/Tehran
  • حلب بغداد ٹرین سروس ساڑھے چار سال بعد بحال

شام کے شمالی شہر حلب سے عراق کے دارالحکومت بغداد کے لئے ریل سروس ساڑھے چار سال بعد دوبارہ بحال ہوگئی ہے

حلب سے ہمارے نمائندے نے خبردی ہے کہ شامی فوج نے حلب شہر کو ساڑھے چار سال بعد دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے جس کے بعد پہلی بار حلب سے بغداد کے لئے ریل سروس بحال ہوئی ہے - شام کے ٹرانسپورٹ کے وزیر علی حمود نے حلب شہر میں امن  بحال ہوجانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حلب کے جبرین ریلوے اسٹیشن سے ایک مسافرٹرین بغداد کے لئے ساڑھے چار سال بعد پہلی بار روانہ ہوئی  - دوسری جانب شام کے ریلوے کے ڈائریکٹر جنرل نجیب فارس نے کہا کہ اس مسافر ٹرین کے راستے میں چالیس خطرناک جگہیں تھیں جنھیں کلیئر کرا لیا گیا اور ریلوے لائن پر دہشت گردوں نے تین سو تیس بم نصب کئے تھے جنھیں ناکارہ بنا دیا گیا - انہوں نے کہا کہ راستے میں بیس مقامات پر جنگ کے دوران ٹرین کی پٹریوں کو نقصان پہنچا تھا جن کی صرف بیس روز کے اندر مرمت ہوگئی - انہوں نے کہا کہ حلب اور بغداد کے درمیان روازنہ چار ٹرینیں چلیں گی اور ہر بار چھے سومسافر ایک جگہ سے دوسری جگہ کا سفر کرسکیں گے - واضح رہے کہ حلب کی آزادی اور امن قائم ہونے کے بعد شہر میں بڑی تعداد میں لوگ اپنے گھروں کو لوٹ آئے ہیں -

 

ٹیگس