Feb ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۵:۳۱ Asia/Tehran
  • آیت اللہ شیخ زکزکی کی رہائی کا مطالبہ

نائیجیریا کے صوبہ اکیتی کے گورنر نے اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ شیخ زکزکی کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے -

ایک ایسے وقت جب نائیجیریا کی اعلی عدالت نے اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ شیخ زکزکی کی رہائی کا دوبارہ حکم دیا ہے صوبہ اکیتی کے گورنر ایادولہ فایوسہ نے ملک کی اعلی عدالت سے کہا ہے کہ جو لوگ عدالتی حکم پرعمل درآمد نہیں کررہے ہیں ان کو سزا دے - نائیجیریا کے صوبہ اداماوا میں بھی اسلامی تحریک کے دفتر نے آیت اللہ شیخ زکزکی اور ان کی اہلیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی تحریک کے سربراہ کو عدالتی حکم کے بعد بھی جیل میں رکھنا انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے - صوبہ اداماوا کے شہر یولا میں فوج اور سیکورٹی فورس کے خلاف نائیجیریا کے شیعہ مسلمانوں کے مظاہروں میں شدت آگئی ہے - عدالتی حکم کے مطابق آیت اللہ شیخ زکزکی اور ان کی اہلیہ کو بیس جنوری تک رہا کردیا جانا تھا لیکن نائیجیریا کی حکومت نے عدالتی حکم پر عمل درآمد کرنے سے انکار کردیا ہے

ٹیگس