رہبر انقلاب اسلامی نے شیخ ابراہیم زکزاکی سے ملاقات میں انھیں کیا تحفہ پیش کیا
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i426493-رہبر_انقلاب_اسلامی_نے_شیخ_ابراہیم_زکزاکی_سے_ملاقات_میں_انھیں_کیا_تحفہ_پیش_کیا
رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی اور ان کی شریک حیات کی قربانیاں قابل قدر ہیں ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۲:۲۰ Asia/Tehran
  • رہبر انقلاب اسلامی نے شیخ ابراہیم زکزاکی سے ملاقات میں انھیں کیا تحفہ پیش کیا

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی اور ان کی شریک حیات کی قربانیاں قابل قدر ہیں ۔

سحر نیوز/ ایران: مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبرانقلاب اسلامی آیت الله العظمی سید علی خامنه ای  سے نائیجریا کی اسلامی تحریک کے قائد شیخ ابراہیم زکزاکی نے ملاقات کی ۔

رہبرانقلاب اسلامی نے اس ملاقات کے دوران فرمایا کہ نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی اور ان کی شریک حیات کی قربانیاں قابل قدر ہیں۔

اس موقع پر رہبرانقلاب اسلامی نے انھیں اور ان کی اہلیہ کو انگوٹھی کا تحفہ پیش کیا۔

شیخ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ نے رہبرانقلاب اسلامی آیت الله العظمی سید علی خامنه ای سے ملاقات پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ان کے جذبات نا قابل بیان ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ رہبر معظم کی دعاوں اور مسلمانوں کی کوششوں کی بدولت اسلام مزید ترقی کرے گا۔