Feb ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۴:۵۶ Asia/Tehran
  • صیہونی حکام کے خلاف قانونی کارروائی پر تاکید

تنظیم آزادی فلسطین کی مجلس عاملہ کے سیکریٹری نے صیہونی حکام کے خلاف قانونی کارروائی کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق تنظیم آزادی فلسطین کی مجلس عاملہ کے سیکریٹری صائب عریقات نے اقوام متحدہ اور یورپ کے حکام سے ملاقات میں صیہونی حکام کے مختلف جرائم منجملہ فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں صیہونی کالونیوں کی تعمیر کے سلسلے میں قانونی کارروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

انھوں نے رام اللہ میں مشرق وسطی میں قیام امن کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے ملادینوف اور یورپی یونین کے خصوصی ایلچی فرنانڈو جنٹلین سے ملاقات میں کہا ہے کہ اب  وقت آگیا ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں صیہونی بستیوں کی تعمیر، دو ہزار چودہ میں غزہ کے خلاف پچاس روزہ جنگ اور فلسطینی قیدیوں کے مسئلے میں صیہونی حکام کے خلاف  قانونی کارروائی کی جائے اور اس سلسلے میں فلسطین کی حکومت کی جانب سے ہیگ کی بین الاقوامی عدالت میں کیس دائر کر دیئے گئے ہیں۔

صائب عریقات نے کہا کہ صیہونی بستیوں کی تعمیر جنگی جرم ہے اس رو سے عالمی برادری کا فرض بنتا ہے کہ وہ مقبوضہ علاقوں میں صیہونی بستیوں کی تعمیر کی مذمت میں سلامتی کونسل کی قرارداد تئیس چونتیس پر عمل درآمد کروائے۔

یہ قرارداد تئیس دسمبر دو ہزار سولہ کو منظور کی گئی ہے۔

ٹیگس