Dec ۱۴, ۲۰۲۵ ۱۷:۳۳ Asia/Tehran
  • پاکستان: کرم کے سرحدی علاقے میں افغان سرزمین سے فائرنگ، 3 پاکستانی فوجی جاں بحق

پاکستانی ذرائع نے رپورٹ میں کہا ہے کہ اس ملک کے شمال مغرب میں کرم کے سرحدی علاقے میں پاکستانی فورسز کے ٹھکانوں پر افغان سرزمین سے فائرنگ کے نتیجے میں تین پاکستانی فوجی مارے گئے ہیں۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان تازہ ترین سرحدی جھڑپیں صوبہ خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقے کرم میں ہوئی ہیں۔

پاکستانی ذرائع کے مطابق افغان سرزمین سے سیکورٹی فورسز کے ٹھکانوں پر فائرنگ کے نتیجے میں تین پاکستانی سرحدی محافظ مارے گئے جبکہ تین شدید طور پر زخمی ہوئے ہيں۔

پاکستان اور افغانستان کی سرحدوں پر حالیہ مہینوں میں کشیدگی دیکھنے میں آئی ہے اور دونوں ہمسایہ ممالک کے فوجی، کئی دن تک ایک دوسرے کے آمنے سامنے بھی قرار پائے۔ قطر، ترکیہ اور سعودی عرب کی ثالثی سے فریقین کے درمیان امن اور جنگ بندی کے مذاکرات ہوئے لیکن دیرپا نتیجے تک نہیں پہنچ سکے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ٹیگس