سعودی عرب انسان دوستانہ امداد پہنچانے میں رکاوٹ ہے، اقوام متحدہ
سعودی عرب یمنی عوام کے لیے انسان دوستانہ امداد لے جانے والے بحری جہازوں کو یمن پہنچنے سے روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی جنگی بوٹوں نے مغربی یمن کے ساحلی علاقوں پر گولہ باری کی ہے تاکہ انسانی امداد کے حامل بحری جہاز یمن کے ساحل پر لنگر انداز نہ ہو سکیں۔
اس سے پہلے سعودی بحریہ، یمنی عوام کے لیے گندم لے جانے والے بحری جہاز کو اغوا کر کے جدہ کی بندرگاہ لے گئی تھی۔
سعودی عرب نے چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس کے نتیجے میں مشرق وسطی کے اس عرب غریب اسلامی ملک کا اسّی فی صد بنیادی ڈھانچہ تباہ اور غذائی اشیا اور دواؤں کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔
سعودی جارحیت کے نتیجے میں گیارہ ہزار سے زائد یمنی شہری شہید ہو چکے ہیں جن میں بڑی تعداد میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔