Feb ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۷:۲۷ Asia/Tehran
  • بحرین میں تین انقلابیوں کو پندرہ سال قید کی سزا

ایسے عالم میں جب اس ملک کی تحریک انقلاب کو چھے سال پورے ہونے والے ہیں اس ملک کی اپیل کورٹ نے تین شہریوں کو دوہزار تیرہ میں خمیس پولیس اسٹیشن کو جلانے کے الزام میں پندرہ سال قید کی سزا سنائی ہے-

 پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بحرینی عوام نے چودہ فروری دوہزار گیارہ کو شروع ہونے والی تحریک انقلاب کی چھٹی سالگرہ قریب آنے کے پیش نظر سرکوبی کے باوجود پورے ملک میں مظاہروں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے -  آل خلیفہ کے فوجیوں نے بحرینی عوام کو مظاہروں سے روکنے کے لئے دارالحکومت منامہ اور دیگر شہروں کی اہم سڑکوں کو بند کردیا تاہم  ابوصبیع سمیت بعض علاقوں میں عوام نے ملک کی ڈکٹیٹر حکومت کے خلاف مظاہرے کئے- دوسری جانب بحرین کے بزرگ مذہبی پیشوا آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے حامیوں نے الدراز کے علاقے میں ان کے گھر کے سامنے دھرنے اور مظاہرے کا سلسلہ جاری رکھا- بحرین میں چودہ فروری دوہزارگیارہ سے آل خلیفہ کے خلاف مظاہروں اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے - بحرینی عوام ملک میں امتیازی سلوک کے خاتمے اور عدل و انصاف کے قیام کے ساتھ ہی ایک منتخب جمہوری حکومت  کے خواہاں ہیں - بحرینی حکومت نے انقلابی تحریک کو کچلنے کے لئے اب تک بہت سے انقلابی رہنماؤں کو گرفتار اور طویل عرصے کے لئے جیل میں ڈال چکی ہے-

 

ٹیگس