شام سے متعلق آستانہ تین مذاکرات
شام سے متعلق آستانہ تین مذاکرات شامی حکومت اور مخالفین کے نمائندوں کی شرکت سے قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شروع ہو گئے۔
خبروں کے مطابق آستانہ تین مذاکرات میں جہاں صحافیوں کو جانے کی اجازت نہیں ہے، ایران، ترکی اور روس کے وفود کے علاوہ میزبان ملک کی حیثیت سے قزاقستان کے حکام اور ساتھ ہی اردن اور امریکا کے وفود بھی مبصر کی حیثیت سے شریک ہیں-
شام سے متعلق آستانہ تین مذاکرات بھی گذشتہ دو دور کے مذاکرات کی طرح پورے شام میں جنگ بندی جیسے اہم موضوع کے گرد انجام پا رہے ہیں-
ایرانی وفد کی قیادت نائب وزیرخارجہ صادق حسین جابری انصاری کر رہے ہیں-
پچھلے ہفتے بھی ایران، روس اور ترکی کے ماہرین اور اقوام متحدہ کے نمائندوں نے آستانہ دو اجلاس میں جنگ بندی سے متعلق سمجھوتوں اور اس جنگ بندی پر موثر نگرانی کے طریقہ کار کا جائزہ لیا تھا-
واضح رہے کہ شام میں گذشتہ اکتیس دسمبر سے جنگ بندی نافذ ہے-