شام کے وزیر خارجہ تہران پہنچ گئے
شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد گزشتہ شب آستانہ عمل کے بانی ممالک کے ساتویں سربراہی اجلاس کے موقع پر تہران پہنچے۔
ارنا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد گزشتہ شب ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔ ان کا یہ دورہ تہران میں آستانہ عمل کے بانی ممالک کے ساتویں سربراہی اجلاس کے موقع پر انجام پا رہا ہے۔
شام کے وزیر خارجہ اس دورے میں ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے باہمی تعاون اور علاقائی اور عالمی صورتحال پر گفتگو کریں گے۔
المقداد ایسے وقت میں تہران کا دورہ کر رہے ہیں کہ جب روس کے صدر ولادیمیر پوتین اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے بھی شام کے بارے میں سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے تہران کا دورہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز روس، ترکی اور ایران کے صدور کی شرکت سے آستانہ عمل کے ضامن ملکوں کا سہ فریقی سربراہی اجلاس تہران میں منعقد ہوا۔ تینوں ممالک کے صدور نے شام میں حالیہ پیش رفت اور دہشت گردی بشمول ’’داعش اور پی کے کے‘‘ کے خلاف جنگ اور شامی پناہ گزینوں کی اپنے وطن رضاکارانہ واپسی پر تبادلہ خیال کیا۔