شام: حمص کے مضافات میں آئل فیلڈ کی دہشت گردوں کے قبضے سے آزادی
Feb ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۴:۵۹ Asia/Tehran
شامی فوج نے حمص کے مضافات میں حیّان آئل فیلڈ کو داعش دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے جمعے کی شام داعش دہشت گردوں کے ساتھ ہونے والی شدید جھڑپوں کے بعد حمص کے مضافات میں واقع حیّان آئل فیلڈ کو اس گروہ کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔
ان جھڑپوں میں دسیوں داعش دہشت گرد ہلاک بھی ہوئے۔
شہر حمص میں شامی فوج نے الکلابیہ کے علاقے کو آزاد کرانے کے بعد تیفور کی جانب اپنی پیش قدمی جاری رکھی۔
حمص کے مضافاتی علاقوں میں شامی فوج نے جبہت النصرہ اور داعش دہشت گردوں کے کئی حملوں کو پسپا بھی کر دیا۔
دوسری جانب مغربی تدمر کی جانب شامی فوج کی پیش قدمی جاری ہے جہاں دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔
شامی فوج نے درعا البلد کے علاقے میں بھی جبہت النصرہ کے دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔