Feb ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۵ Asia/Tehran
  • شام کے مفتی اعظم کی ترکی پر کڑی نکتہ چینی

شام کے مفتی اعظم نے صوبہ حلب کے شہر الباب میں اپنے اٹھارہ رشتہ داروں کے قتل کا ذمہ دار ترکی کو قرار دیا ہے۔

 مفتی اعظم احمد بدرالدین حسون نے الباب شہر پر ترک فضائیہ کی بمباری میں بےگناہ شہریوں کے ہونے والے قتل عام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ترکی اس اقدام کے ذریعے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔اس سے قبل ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا تھا کہ شام پر لشکر کشی کا مقصد صدر بشار اسد کی حکومت کا تختہ الٹنا ہے۔ترکی نے سن دو ہزار سولہ کے موسم گرما کے آخر میں فرات شیلڈ کے نام سے شام کے علاقے میں فوجی کارروائی شروع تھی۔شام کو پچھلے چھے سال سے ترکی سمیت بعض بیرونی طاقتوں کے حمایت یافتہ مسلح دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ٹیگس