مغربی موصل میں عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں کی پیش قدمی
عراق میں عوامی رضاکار فورس نے مغربی موصل میں تلعفر کے اطراف میں ایک قصبے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی رضاکار فورس نے بدھ کے روز تلعفر کو آزاد کرانے کی کارروائی کے دوران، الشریعہ، عین حسان اور سینو کی طرف سے شروع کردی ہے اور خراج جحش نامی قصبے کو بھی آزاد کرا لیا۔
اس کارروائی میں کئی داعش دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ عراق کی وزارت دفاع نے بھی ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ عراقی فضائیہ نے صلاح الدین میں الصینیہ کے شمال مشرقی علاقے پر حملہ کر کے داعش دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔ اس حملے میں داعش دہشت گردوں کی کئی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں تباہ ہونے کے علاوہ متعدد دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
عراق کی انٹیلی جنس تنظیم نے بھی موصل کے مغرب میں اپنا اثر و رسوخ پیدا کر کے دہشت گرد گروہ کی نقل و حرکت کے بارے میں تصاویر نشر کی ہیں۔