Feb ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۶:۱۲ Asia/Tehran
  • افغانستان میں داعش دہشت گرد گروہ کا حملہ

شمالی افغانستان میں ایک مسجد پر داعش دہشت گرد گروہ کے حملے میں کم از کم گیارہ افراد جاں بحق ہو گئے۔

افغانستان کے ایک اعلی عہدیدار کے مطابق شمالی افغانستان میں ایک مسجد پر داعش دہشت گرد گروہ کے اچانک حملے میں ایک پولیس افسر کی بیوی کے علاوہ دس پولیس افسر ہلاک ہو گئے۔

افغانستان کے صوبے جوزجان کے گورنر ہاؤس کے ترجمان رضاغفوری فرد نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ مسجد پر داعش دہشت گرد گروہ نے اس وقت حملہ کر دیا جب یہ پولیس افسر مسجد سے باہر نکل رہے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مشرقی افغانستان میں داعش دہشت گرد گروہ کی سرگرمیاں جاری رہی ہیں تاہم اس دہشت گرد گروہ نے شمالی افغانستان میں بھی اپنی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔

 واضح رہے کہ افغانستان میں ہزاروں کی تعداد میں غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی کے باوجود اس ملک کے تقریبا بارہ صوبوں میں دہشت گرد سرگرم ہیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ افغانستان میں داعش دہشت گرد گروہ کی سرگرمیوں پر تشویش پیدا ہو گئی ہے۔

ٹیگس