Feb ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۷:۱۹ Asia/Tehran
  • افغانستان: جوزجان میں افغان پولیس اور طالبان کے درمیان جھڑپیں

شمالی افغانستان میں طالبان اور افغان پولیس اہلکاروں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم چودہ افراد ہلاک ہو گئے۔

افغان ذرائع کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے جوزجان کے پولیس سربراہ رحمت اللہ ترکستانی نے کہا ہے کہ طالبان نے ہفتے کے روز سردرہ میں واقع درزاب کے علاقے میں ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا جہاں پولیس اہلکاروں کے ساتھ ان کی جھڑپیں ہوئیں۔

ان جھڑپوں میں طالبان گروہ کے چار افراد کے علاوہ پانچ پولیس اہلکار، ایک عورت اور چار بچے ہلاک ہو گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان جھڑپوں میں تین طالبان اور چار پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

طالبان نے دعوی کیا ہے کہ انھوں نے سردرہ پر قبضہ کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کے صوبے جوزجان کے بعض علاقوں میں حالیہ دو برسوں کے دوران طالبان اور داعش دہشت گردوں کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔

ٹیگس