Mar ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۷:۰۵ Asia/Tehran
  • استقامت کے مقابلے میں صیہونیوں کی ناتوانی کا اعتراف

صیہونی حکومت کے شمالی علاقے کے نئے کمانڈر نے حزب اللہ لبنان کی استقامت کے مقابلے میں اسرائیل کے دفاعی میزائل سسٹم کی ناتوانی کا اعتراف کیا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے شمالی علاقے کے کمانڈر جنرل یوئیک اسٹریک نے امریکی اخبار ڈیفنس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کا دفاعی میزائل سسٹم، مستقبل میں کسی بھی قسم کے مقابلے میں حزب اللہ کی جانب سے ممکنہ طور پر استعمال کئے جانے والے دسیوں ہزار میزائلوں کے مقابلے میں صیہونی آبادکاروں کو بچانے کی توانائی نہیں رکھتا۔

رپورٹ کے مطابق صیہونی بستیوں پر ہزاروں کی تعداد میں میزائل فائر کئے جانے کے نتیجے میں شمالی سرحدوں کے قریب بستیوں کے لاکھوں صیہونیوں کو اپنا گھربار چھوڑنا ہو گا۔

اسرائیل کے اس فوجی کمانڈر نے میزائل سسٹم کے ناکارآمد ہونے کا واضح طور پر اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے اندرونی جنگی مرکز کی جانب سے شہروں اور علاقوں کو خطرے کے تین ہزار علاقوں میں تقسیم کیا گیا ہے جہاں کے لوگوں کو میزائل لگنے کے مقامات کے بارے میں صحیح اطلاعات کی بنیاد پر خبردار کیا جائے گا۔

ٹیگس