Sep ۳۰, ۲۰۲۵ ۱۴:۰۶ Asia/Tehran
  • پاکستان ، کویٹہ میں دھماکہ ، 10 کی موت

پاکستان کے صوبہ بلوچستہ کے کوئٹہ میں خودکش دھماکا کیا گیا ہے جس میں 10 لوگ مارے گئے ۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی ذرائع کے مطابق   اس خوکش حملے میں حملہ آور سمیت 5 دہشتگرد  مارے گئے جبکہ واقعے میں 5  دیگر افراد  کی بھی موت ہو گئ اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ 

مقامی ذرائع کے مطابق زرغون روڈ پشین اسٹاپ کے قریب دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ 

پاکستان کے سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور دھماکے کے بعد ایف سی ہیڈکوارٹر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

سیکیورٹی ذرائع  کے مطابق حملہ آور ایف سی کی وردی میں تھے اور وہ سب  ہلاک ہو گئے ہیں۔

 

ٹیگس