یمن نے دہشت گرد اسرائیل کو سکھایا سبق، میزائل حملے کے بعد بن گوریون ایئرپورٹ ہوا بند
اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ یمن کی فوج کے حالیہ میزائل حملے کے بعد بن گوریون ایئرپورٹ کی پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: موصولہ رپورٹ کے مطابق، یمن کی فوج نے غزہ کی عوام کی حمایت میں اپنی کارروائیوں کے دوران مقبوضہ علاقوں کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا۔
عبرانی ذرائع کے مطابق، یمن کے میزائل حملے کے بعد بن گوریون ایئرپورٹ کی تمام پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔ قابض اسرائیلی فوج نے کہا کہ یمن سے ایک میزائل دیکھی گئی اور اس خطرے کو روکنے کے لیے کارروائی جاری ہے۔ چینل ۱۲ اسرائیل نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فوج اس یمنی میزائل کو مار گرانے میں کامیاب ہوئی ہے۔

یمن کی فوج اور مسلح افواج نے گزشتہ ایام میں اسرائیل کی صنعا، پر حملوں اور غزہ میں صہیونی مظالم کے جواب میں مقبوضہ علاقوں پر شدید ڈرون اور میزائل حملے کیے، جو اپنے اہداف میں کامیاب رہے اور اسرائیلی فوج ان کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہی۔