دیرالزور میں شامی فوج کی کامیابی
شامی فوج نے مشرقی شہر دیر الزور کے اطراف میں واقع اسٹریٹیجک پہاڑی علاقے تل علوش کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔
خبروں کے مطابق شامی فوج کے جوان، جنوبی دیر الزور سیکٹر پر ہونے والی شدید لڑائی کے بعد، تلہ علوش کا کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور داعش کے عناصر اپنے مورچے چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔
شامی فوج نے اس لڑائی میں مختلف طرح سے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا اور فضائیہ کے طیاروں نے بمباری کرکے داعش کو مدد پہنچانے کے راستے بند کر دیئے۔
دوسری جانب شامی کرد فورس کے جوانوں نے داعشی عناصر سے شدید جھڑپ کے بعد رقہ اور دیر الزور کے درمیان واقع اہم اور اسٹریٹیجک شاہراہ کو اپنے قبضے میں لیا ہے۔
ایک اور اطلاع کے مطابق عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک نجبا کے فوجی ونگ کا فوٹوگرافر عبدالکریم زبیدی، سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کے روضے کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہو گیا ہے۔