Mar ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۷:۵۵ Asia/Tehran
  • افغان فوج کی کارروائی، درجنوں دہشت گرد ہلاک

افغانستان کی وزارت دفاع نے فوجی آپریشن کےدوران درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کر نے کا دعوی کیا ہے۔

کابل میں افغانستان کی وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف یہ آپریشن، صوبہ لغمان، کاپیسا، لوگر، وردک، قندھار، اروزگان، فراہ زابل، ہرات، تخار، اور ہلمند میں کیا گیا۔ بیان کے مطابق فوجی آپریشن کے دوران کم سے کم ترپن دہشت گرد ہلاک ہوگئے اوراکتیس زخمی ہوگئے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے چھبیس دہشت گردوں کا تعلق طالبان سے تھا جنہیں صوبہ ہلمند کے علاقے گرمسیر میں موت کے گھاٹ ارتار دیا گیا۔دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ افغان سیکورٹی اداروں نے کابل میں ایک افغان رکن پارلیمنٹ پر قاتلانہ حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔ افغانستان کی نیشنل سیکورٹی ایجنسی نے مذکورہ رکن پارلیمنٹ کا نام لیے بغیر کہا کہ دو طالبان حملہ آوروں کو ، ہدف تک پہنچنے سے پہلےہی گرفتار کرلیا گیا۔دور روز قبل بھی ہلمند سے رکن پارلیمنٹ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا تاہم وہ بال بال بچ گئے تھے۔

ٹیگس