افغانستان: صوبے ہلمند میں دسیوں دہشت گردوں کی ہلاکت
Mar ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۷:۲۵ Asia/Tehran
افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان اور داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف افغان فوج کے آپریشن میں باسٹھ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے ہلمند کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ شہر لشکرگاہ میں افغان سیکورٹی فورس کی کارروائی میں طالبان گروہ کے انتالیس افراد ہلاک اور نو دیگر زخمی ہوئے جبکہ ان سے کافی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔
افغان وزارت داخلہ کے پریس دفتر نے بھی ایک بیان میں مختلف علاقوں میں اکتّیس داعش دہشت گردوں کی ہلاکت کا اعلان کرنتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دہشت گرد وردک، ننگرہار، کنڑ، دائیکنڈی اور ارزگان میں افغان فوج کی سات کارروائیوں میں ہلاک ہوئے جبکہ بارہ دیگر کو گرفتار کر لیا گیا۔