یمنی فورسز کی کارروائی میں پانچ سعودی اتحادی فوجی ہلاک
Mar ۱۴, ۲۰۱۷ ۰۹:۰۴ Asia/Tehran
یمنی فورسز نے صوبہ مآرب کے علاقہ صرواح میں کارروائی کے دوران پانچ سعودی اتحادی فوجیوں کوہلاک کر دیا ہے۔
العہد کی رپورٹ کے مطابق یمن کے مختلف علاقوں میں سعودی عرب کے آلہ کار فوجیوں کے خلاف یمنی فورسز کا آپریشن جاری ہے اور اس دوران یمنی فورسز نے صوبہ مآرب کے علاقہ صرواح میں کارروائی کے دوران پانچ سعودی اتحادی فوجیوں کوہلاک کر دیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اور بعض مغربی و عرب ملکوں کی حمایت سے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس میں اب تک گیارہ ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور ہزاروں دیگر زخمی نیز لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔
ٹیگس