Mar ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۳:۱۷ Asia/Tehran
  • پاک افغان کشیدگی کم کرانے کے لئے لندن اجلاس

برطانوی حکومت کی نگرانی میں پاکستان اورافغانستان کے مابین کشیدگی کم کرانے کے لئے لندن میں آج اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق برطانوی حکومت کی نگرانی میں پاکستان اورافغانستان کے مابین کشیدگی کم کرانے کے لئے لندن میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے جس میں پاکستانی وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز اور افغانستان کے سکیورٹی ایڈوائزر حنیف اتمر شریک ہوں گے۔

اجلاس میں برطانیہ کی جانب سے پاکستان اورافغانستان کے حوالے سے خصوصی نمائندے مارک لائل گرانٹ شرکت کریں گے۔

ادھرپاکستان میں افغانستان کے سفیرعمرذخیلوال کے مطابق لندن اجلاس کا مقصد پاک افغان کشیدگی کم کرانا ہے جب کہ اجلاس کی میزبانی برطانوی حکومت کرے گی جس میں پاک افغان بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے اقدامات پر بھی غور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ان دنوں پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کشیدہ ہیں اور دونوں ممالک  کی وزارت خارجہ نے کئی بارایک دوسرے کے سفیروں کووزارت خارجہ میں طلب کر کے اپنا اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

 

 

ٹیگس