Mar ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۸:۱۴ Asia/Tehran
  • شام سے متعلق صلح مذاکرات کے ناکام ہوجانے کی بابت انتباہ

شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن دی میستورا نے شام کی جنگ کے ساتویں سال میں داخل اور صلح مذاکرات کے ناکام ہوجانے کی بابت خبردار کیا ہے۔

شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے کہا ہے کہ شام کی جنگ علاقے میں پچھلے برسوں کے دوران  طویل ترین جنگوں میں سے ایک ہے بنابریں ضروری ہے کہ آستانہ، جنیوا، نیویارک یا کسی بھی جگہ شام سے متعلق امن مذاکرات جلد سے جلد انجام پائیں۔

انہوں نے دمشق میں بدھ کو ہوئے دہشت گردانہ بم دھماکوں کی  جن میں دسیوں افراد جاں بحق  اور زخمی ہوگئے تھے مذمت کی اور شام میں مکمل جنگ بندی کے نفاذ کا مطالبہ کیا۔

دی میستورا نے کہا کہ اس طرح کے دہشت گردانہ حملوں کا مقصد شام سے متعلق امن مذاکرات کے عمل کو روکنا اور مذاکرات کو کامیاب بنانے کی کوششوں کو ناکام بنانا ہے۔

بدھ کو دمشق میں وزارت قانون کی قدیم عمارت کے باہر ہوئے دہشت گردانہ بم دھماکوں میں چونتیس افراد جاں بحق اور دسیوں دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

ٹیگس